عمر اکمل نے بھی قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،چار کھلاڑی پولین بھیجے

اتوار 15 مارچ 2015 18:04

عمر اکمل نے بھی قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،چار کھلاڑی پولین ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء)آئرلینڈ کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاکردگی کا مظاہر ہ کیا اور ساتھ ساتھ عمر اکمل نے بھی آئرئش ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے کیچ پکڑ کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہا ںسرفراز احمد نے بیٹنگ کے میدان میں کارکردگی دکھائی وہیں فیلڈنگ کے میدان میں بھی عمر اکمل پیچھے نہیں رہے اور چار کیچ پکڑ کر ٹیم کو کواٹر فائنل تک رسائی دلوانے میں اہم کردار ا دا کیا ۔

عمر اکمل نے جن آئرئش کھلاڑیوں کا کیچ کیا ان میں جوئس،بیرن،تھامپسن اور جے ایف مونی شامل ہیں ۔عمر اکمل کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر کیچ ڈراپ کر دیتے ہیں لیکن اس بار انہو ںنے اپنی کارکردگی دکھا کر اپنے خلاف اٹھنے والی تمام انگلیوں کو جواب دے دیاہے ۔