فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا فوجی فریش اینڈ فریز کے نام سے فوڈ پریزرویشن ٹیکنالوجی متعارف کروا نے کا فیصلہ

اتوار 15 مارچ 2015 18:43

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا فوجی فریش اینڈ فریز کے نام سے فوڈ پریزرویشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی فوجی فریش اینڈ فریز کے نام سے 20 مارچ 2015 کو فوڈ پریزرویشن ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے فوجی فرٹیلالائزر کمپنی کے ترجمان وحید حامد کے مطابق اپنی 36 سال پر محیط تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 مارچ کو ایف ایف سی ڈے بنانے کا اعلان کیا ہے اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ایف ایف سی کے کردار اور سماجی کاموں سے آگاہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف ایف سی کا آغاز کھاد بنانے والی کمیشن کے طور پر محور ہے اب ونڈ انرجی منصوبے کے علاوہ بیکنگ سیکٹر میں بھی اپنے قدم جمانے ہں اور اب فوڈ پریز رویشن ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام اور ایف ایف سی کے درمیان رشتہ کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :