مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، وزیر قانون رانا مشہود، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ مفتی سلمان، ،ڈی جی ہیلتھ طاہر پرویز، وزیر خوراک بلال یٰسین جنرل ہسپتال میں زخمیوں کے پاس موجود رہے

اتوار 15 مارچ 2015 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، وزیر قانون رانا مشہود، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ مفتی سلمان، ڈی جی ہیلتھ طاہر پرویز، وزیر خوراک بلال یٰسین جنرل ہسپتال میں زخمیوں کے پاس موجود رہے اور سرکاری عملے اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنیوالوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈونر پہنچ رہے ہیں اور خون کی وافر مقدار موجود ہے جو زخمیوں کو لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :