یوحنا آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی اور میاں بیوی بھی شامل

اتوار 15 مارچ 2015 19:21

یوحنا آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء)یوحنا آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی اور میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں دو سگے بھائی جن میں صادق شیخ اورارشاد شیخ شامل ہیں ہلاک ہوئے جبکہ میاں عبید اور اس کی بیوی امبرین بھی دہشت گردی کی نذر ہو گئی اور آکاش نامی نوجوان اور اس کا والد بشیر زخمی ہوئے ہیں۔