دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گرد جلد تباہ و برباد ہو جائیں گے‘یوحنا آباد دھماکہ ہماری اقدار اورملی تشخص پر حملہ ہے، مذہبی تعصب سے پاک پاکستان ہمارا خواب ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا سانحہ یوحنا آباد کے حوالے سے ٹویٹر پیغام

اتوار 15 مارچ 2015 21:11

دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گرد جلد تباہ و برباد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گرد جلد تباہ و برباد ہو جائیں گے،یوحنا آباد دھماکہ ہماری اقدار اورملی تشخص پر حملہ ہے، مذہبی تعصب سے پاک پاکستان ہمارا خواب ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے،ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گرد جلد تباہ و برباد ہو جائیں گے،یوحنا آباد دھماکہ ہماری اقدار اورملی تشخص پر حملہ ہے، مذہبی تعصب سے پاک پاکستان ہمارا خواب ہے۔