لاہور : سانحہ یوحنا آباد کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

پیر 16 مارچ 2015 11:02

لاہور : سانحہ یوحنا آباد کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : لاہور میں گذشتہ روز ہونے والے سانحہ یوحنا آباد سے متعلق کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی، پولیس نے سانحہ کی جگہ سے شواہد تو الٹھے کیے تھے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، جن دو دہشت گروں کو آگ لگا کر ہلاک کیا گیا تھا ان کی اجسام کے نمونے بھی پولیس نے تحویل میں لے لیے تھے لیکن ان کی ہلاکت کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا جبکہ یوحنا آباد دھماکے کے دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، سانحہ یوحنا آباد کے خلاف مسیحی برادری آج ملک کے بیشتر حصوں میں سراپا احتجاج ہے جبکہ ملک کی اہم عمارتوں کے پرچم بھی آج سر نگوں رہیں گے.

یوحنا آباد اور لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آج پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ علاقہ کی دکانیں اور سکول آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :