روسی صدر پوٹن کی قبر کا کتبہ نصب ہوگیا۔ مگر کہاں؟

پیر 16 مارچ 2015 11:15

روسی صدر پوٹن  کی قبر کا کتبہ نصب ہوگیا۔ مگر کہاں؟

یوکرین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) یوکرین کی سوشل موومنٹ آٹو میڈان(AutoMaidan) کے ایک ممبر نے روسی صدر پوٹن کی قبر کا کتبہ بنا کر اسے کیف میں روسی سفارت خانے کے سامنے لگا دیا ہے۔ روسی صدر 5 مارچ کے بعد عوام کے سامنے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

یہ پچھلے دس سالوں میں ان کی سب سے طویل غیر حاضری ہے۔ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ فلو کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ آٹومیڈان کے ممبرنے کتبے پر پیوٹن کی تاریخ وفات 12 مارچ 2015 درج کی ہے۔ کتبے پر پیوٹن کی جو تصویر بنائی ہے وہ بالکل ایڈولف ہٹلر کی طرح بنائی گئی ہے۔