پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل کی تیاریاں شروع

پیر 16 مارچ 2015 11:23

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل کی تیاریاں شروع

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل کی تیاریاں شروع کردیں۔پیر کو کھلاڑیوں نے مکمل آرام کی بجائے ہلکی پریکٹس کی ،تمام کھلاری پر جوش اور خوش نظر آئے ۔ ایڈیلیڈ کے پیٹرزکالج میں تین گھنٹے پرمشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے جسمانی وزرش کے بعد فٹبال کھیلا جس کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کوچز نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کروائی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ اوول میں رواں ورلڈکپ کا اپنا تیسرا میچ کھیلے گی ۔اس سے قبل پاکستا ن کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ پاکستان نے آئرلینڈ کو ہراکر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی تھی ۔اب پاکستان 20مارچ کو اسی میدان پرمیزبان آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہوگی ۔میگاایونٹ میں پاکستان نے ابتائی دومیچز میں روایتی حریف بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کھائی تاہم اچھا کم بیک کرتے ہوئے مسلسل چار میچز میں جنوبی افریقہ ، آئرلینڈ ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی ۔

متعلقہ عنوان :