فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی آسڑیلیا کیخلاف کوارٹر فائنل میں شرکت بھی مشکوک

پیر 16 مارچ 2015 11:23

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی آسڑیلیا کیخلاف کوارٹر فائنل میں شرکت بھی مشکوک

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس پر عظیم پاکستانی فاسٹ باولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد عرفان جس انجری میں مبتلا ہے اس سے نکلنے میں عموما دو ہفتوں کا وقت درکار ہوتا ہے اگر محمد عرفان کی انجری شدید نوعیت کی ہوئی تو ان کا ورلڈ کپ کا سفر یہی ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ابھی تک محمد عرفان کی انجری کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹ آنے بعد ہی یہ فیصلہ ہو سکے گا کہ آیا محمد عرفان آسڑیلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیل سکیں گے یا نہیں۔پی سی بی حکام کو اپنے اہم ترین بولر کی انجری کے متعلق رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔اگر اْن کی انجری سنگین نوعیت کی ہوئی تو آسٹریلیاکے خلاف کوارٹرفائنل میں نہیں کھیل سکیں گے۔