سری لنکن وزیر اعظم کا اینجلو میتھیوز کو ڈیویلیئرز سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

پیر 16 مارچ 2015 11:35

سری لنکن وزیر اعظم کا اینجلو میتھیوز کو ڈیویلیئرز سے ہوشیار رہنے کا ..
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )سری لنکن وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے اپنے کپتان اینجلو میتھیوز کو پروٹیز ہم منصب اے بی ڈیویلیئرز سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکن وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈی ویلیئرز اس وقت بہترین فارم میں ہیں، ان پر نظر رکھی جائے،واضح رہے کہ جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز سرِ دست عالمی کرکٹ میں حریف بولرز کیلیے خطرے کی علامت بنے ہوئے ہیں، وکرمے سنگھے نے مزید کہا کہ کرکٹ ٹیم پوری قوم کے لیے عزت کا باعث بنی اور اب ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک بار پھر اپنے ملک کو چیمپئن کے اعزاز سے سرفراز کریں۔