ایم کیو ایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین

پیر 16 مارچ 2015 11:36

ایم کیو ایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر یقین رکتی ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ خود کو ایم کیو ایم کا کارکن ظاہر کر کے محاذ آرائی کا درس دے رہے ہیں ایم کیو ایم کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے اورا ن میں سے کسی کا بھی ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ محض ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوری، لبرل اور پروگریسو سوچ رکھنے والی پارٹی ہے اور رینجرز یا کسی بھی جماعت سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، ایم کیو ایم نے ہمیشہ کارکنان کو پر امن رہنے کا درس دیا ہے.