کترینہ رنبیر کی والدہ کے قصیدے پڑھنے لگیں

پیر 16 مارچ 2015 11:47

کترینہ رنبیر کی والدہ کے قصیدے پڑھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کہتے ہیں کہ بہو کے سسرال میں قدم جمانے کا راستہ ساس سے ہوکر گزرتا ہے اور بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی اسی فارمولے پر عمل کرتی ہوئی ہر جگہ اپنی ہونے والی ساس یعنی رنبیر کپور کی والدہ کی شان میں قصیدے پڑھتی نہیں تھکتیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ویب سائیٹ کو اپنے انٹرویو میں جب کترینہ کیف سے رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیتو سنگھ انتہائی خوبصورت، شاندار اور لاجواب شخصیت کی مالک ہیں جو انتہائی کم عمری میں بالی ووڈ میں آئیں اور اپنے عروج میں ہی جس سے محبت کی اسی سے شادی کرلی۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ نیتو سنگھ کے علاوہ ان کے رشی کپور بھی عظیم انسان ہیں وہ ان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اس دوران دونوں کئی مرتبہ اکٹھے کھانا بھی کھاچکے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ اوررنبیر کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اوردونوں نجی تقریب ہو یا بالی ووڈ کی حتیٰ کہ تفریح مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔