سلمان خان کیساتھ آغاز کرنے والی اداکارائیں گمنامی کے اندھیرے میں کھوگئیں

پیر 16 مارچ 2015 12:03

سلمان خان کیساتھ آغاز کرنے والی اداکارائیں گمنامی کے اندھیرے میں کھوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ میں سلمان خان کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے لیکن اسے اتفاق ہی کہیں گے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی کئی اداکاراوٴں کی گاڑی چل ہی نہیں پائی اور وہ گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئیں۔بھاگیا شری نے 1990 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔

فلم کو زبردست کامیابی ملی۔ سلمان خان اور بھاگیا شری کی مقبولیت آسمان چھو گئی۔ لیکن اس کے بعد بھاگیا شری نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی اور پھر ان کے ساتھ ہی ’قید میں ہے بلبل‘ اور ’پائل‘ جیسی سپرفلاپ فلمیں کیں۔اس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر فلموں سے غائب ہی ہو گئیں۔ کئی سالوں بعد وہ ٹی وی سیریل ’لوٹ آوٴ ترشا‘ میں نظر آئیں۔

(جاری ہے)

خبریں ہیں کہ اب وہ اپنے بیٹے کو فلموں میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔بھومیکا چاولہ نے 2003 میں سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ سے اپنے بالی وڈ کریئر کا آغاز کیا۔ اگرچہ اس کے پہلے وہ کئی تیلگو فلموں میں کام کر چکی تھیں۔’تیرے نام‘ بڑی کامیاب رہی لیکن کردار چاولہ کا کریئر ہندی فلموں میں پروان نہیں چڑھ پایا۔انھوں نے ’رن،‘ ’دل نے جسے اپنا کہا‘ اور ’سلسلہ‘ جیسی فلاپ فلمیں دیں۔

انھوں نے 2007 میں اپنے یوگا گرو بھرت ٹھاکر سے شادی کر لی اور اس کے بعد وہ کسی ہندی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ تاہم وہ مسلسل جنوبی بھارتی فلموں میں نظر آ رہی ہیں۔سنیہا نے 2005 میں سلمان خان کی فلم ’لکی نو ٹائم فار لو‘ سے اپنا بالی وڈ کریئر شروع کیا۔ ان کی شکل ایشوریہ رائے سے ملتی تھی جس کی وجہ سے وہ خاصی دیر تک موضوعِ بحث رہیں۔لیکن اس کے بعد بھی ان کا کریئر رفتار پکڑ نہیں پایا۔

اگرچہ انھوں نے کچھ تمل اور تیلگو فلمیں ضرور کیں لیکن بالی وڈ میں نہیں چل پائیں۔زرین خان نے2010 میں سلمان خان کی فلم’ ’ویر“ سے اپنا کریئر شروع کیا۔ نہ تو فلم چلی اور نہ ہی زرین خان۔سلمان خان کی اس وقت کی قریبی دوست کترینہ کیف سے ان کی شکل ملنے کی وجہ سے ان کو توجہ تو ملی لیکن کامیابی نہیں۔وہ سلمان خان کی ہی سپر ہٹ فلم ”ریڈی“ کے ایک نغمے ”کریکٹر ڈھیلا‘ ‘میں نظر آئیں۔

ڈیزی شاہ کوریوگرافر گنیش آچاریہ کی دس سال تک ڈانس اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔کچھ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرنے والی ڈیزی کو بطور لیڈ ہیروئن سلمان خان نے 2013 میں اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’جے ہو‘ میں لانچ کیا۔ فلم چل گئی لیکن ڈیزی کو اس کے باوجود کوئی اور کام نہیں ملا۔فی الحال ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور وہ صرف فلم ایوارڈ فنکشنوں اور فیشن شوز کی زینت بڑھاتی نظر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :