انوشکا کی فلم ” این ایچ 10“امیدوں پر پوری نہیں اتری‘نمرتاجوشی

پیر 16 مارچ 2015 12:03

انوشکا کی فلم ” این ایچ 10“امیدوں پر پوری نہیں اتری‘نمرتاجوشی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) انوشکا شرما کی اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ”این ایچ 10“ کے بارے میں فلم ناقد نمرتا جوشی نے کہا ہے کہ اس فلم سے لوگوں کو بہت امیدیں تھیں پر یہ فلم امیدوں پر پوری نہیں اتری۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے متعلق نمرتا نے کہا کہ یہ برطانوی فلم ایڈن لیک کی نقل ہے مگر اس کو بھارتی ریاست ہریانہ میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تناظر میں فلمایا گیا ہے۔ نمرتا نے کہا کہ مجھے اسں فلم سے بہت مایوسی ہوئی ہے، یہ فلم ایک اہم سماجی مسئلے کے بارے میں بنائی گئی ہے مگر یہ اپنے موضوع سے انصاف نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :