دبئی میں سب سے بڑے ٹیچرز ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پیر 16 مارچ 2015 12:11

دبئی میں سب سے بڑے ٹیچرز ایوارڈ تقریب کا انعقاد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)ٹیچنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا پہلا ایوارڈ امریکی ٹیچر نینسی ایٹ ویل نے جیت لیا، انھیں یہ ایوارڈ دبئی میں ہونے والی تقریب میں دیا گیا۔ امریکی ٹیچر نینسی ایٹ ویل کو یہ ایوارڈ نیا تعلیمی نظام متعارف کرانے پر دیا گیا ہے۔ جس میں طلبہ وطالبات کو تعلیم سے قریب لانے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔

نینسی کو ایوارڈ ٹرافی کے ساتھ دس لاکھ امریکی ڈالر بھی انعام کے طور پر دیے گئے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نینسی کو ایوارڈ دیا۔ بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی نینسی نے انعامی رقم کو اسکول اور تعلیم کی بہتری کے لیے خرچ کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کے اجراء سے ٹیچرز کو مزید متحرک کیا جاسکے گا۔ وارکی فاونڈیشن کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 5لاکھ نامزدگیاں آئیں ان میں سے 10بہترین ٹیچرز کو منتخب کیا گیا تھا۔