Live Updates

کراچی : عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے 5 ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت، عدم حاضری پر عمران خان کو جرمانہ

پیر 16 مارچ 2015 12:14

کراچی : عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے 5 ارب ہرجانے کے دعوے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس کی عدالت میں سماعت ہوئی، ہرجانے کا دعویٰ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی سماعت میں عدم حاضری پر عدالت نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا .

گذشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان کو عدم حاضری پر تحریری جواب کے حق سے محروم کر دیا تھا تاہم آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے اس حق کو بحال کر دیا ہے.جس کے تحت عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے. تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے ہرجانے کے دعوے کی سماعت جسٹس شفیع صدیقی کر رہے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات