یوحنا آبادخود کش دھماکے،مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج

پیر 16 مارچ 2015 12:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں ہونے والے خود کش دھماکوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں دھماکوں کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یوحنا آباد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے دوعلیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مقدمات پادری اور فادر فرانسس گلزار کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

دونوں مقدمات میں 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوئے، جس میں 302، 324، اور 109 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک مقدمہ 15/389پادری ارشاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جب کہ دوسرا مقدمہ 15/390 فادر فرانسز گلزار کی مدعیت میں درج کیا گیا، واضح رہے کہ اتوار کے روز یوحنا آباد خودکش دھماکوں میں 15افراد جاں بحق، جب کہ 60 سے زیادہ زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد مشتعل عوام نے دو مشتبہ افراد بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔ تاہم مذکورہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا