داعش نے صدام حسین کی قبر کا نام ونشان مٹا دیا

پیر 16 مارچ 2015 12:17

داعش نے صدام حسین کی قبر کا نام ونشان مٹا دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) عراق و شام سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ”داعش“ کے جنگجوؤں نے شمالی عراق کے تکریت میں مصلوب صدر صدام حسین کی قبر مکمل طورپر مسمار کرتے ہوئے اس کانام و نشان مٹا دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں شامل شیعہ ملیشیا کے جنگجوؤں نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جنوبی تکریت میں العوجہ کے مقام پر واقع صدام حسین کی قبر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے بعد قبر کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔خیال رہے کہ داعش نے پچھلے سال اگست میں صدام حسین کی قبر کو جزوی طور پر مسمار کرکے صدام حسین کی باقیات کو نکال لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :