پمز اسپتال میں ایک اور واقعہ۔۔۔ واش روم سے ملنے والی چیز نے سب کو چونکا کے رکھ دیا!!!

پیر 16 مارچ 2015 12:24

پمز اسپتال میں ایک اور واقعہ۔۔۔ واش روم سے ملنے والی چیز نے سب کو چونکا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیویٹ آف میڈیلکل سائسنز کے شعبہ حادثات کے بیت الخلا سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔پیر کے روز پمز ہسپتال میں ایک نومولود بچی کی لاش ملی ہے جسے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، ۔

(جاری ہے)

پمز کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے میڈیا سے کو بتایا کہ بچی کی لاش سے پتہ چلتا ہے کہ بچی آج ہی پیدا ہوئی ہے اور کوئی اسے پھینک کر چلا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچی کی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچی کے حوالے سے کچھ شواہد سامنے آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچی پمز ہسپتال میں پیدا نہیں ہوئی ،یہاں جو بچیاں پیدا ہوتی ہیں ان کے جس پر انتظامیہ کی جانب سے ایک چٹ لگائی جاتی ہے لیکن جو بچی کی لاش ملی ہے اس کے جسم پر کوئی نشان یا چٹ نہیں تھی تو اس ظاہر ہوتا ہے کہ بچی آج ہی پید اہوئی ہے اور کوئی اسے پمز کے بیت الخلاء میں پھینک کر چلا گیا ہے۔