آئرش کپتان ولیم پورٹ فیلڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی

پیر 16 مارچ 2015 12:35

آئرش کپتان ولیم پورٹ فیلڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) آئر لینڈ کے ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ میں کپتان ولیم پورٹفیلڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرش کپتان نے جب سنچری سکور کی تو وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں آئی سی سی ایسوسی ایٹس ٹیم کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ،ان سے قبل کسی ایسو سی ایٹ ٹیم کے کپتان نے میگا ایونٹ میں سنچری سکور نہیں کی تھی۔