لاہور‘ بارشوں کے باعث پنجاب اسمبلی کی نو تعمیر دیوار گر گئی ‘اسمبلی انتظامیہ نے متاثرہ حصہ میں سیکیورٹی تعینات کر دی

پیر 16 مارچ 2015 12:37

لاہور‘ بارشوں کے باعث پنجاب اسمبلی کی نو تعمیر دیوار گر گئی ‘اسمبلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے نو تعمیر حصے کی عقبی دیوار گر گئی۔ نئے حصے کی عقبی دیوار بارش کے باعث گری جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یہ دیوار ڈیوٹی فری شاپ کی جانب بنی ہوئی تھی جو رات گئے گر گئی۔ پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ نے واقعے کے بعد عمارت کے نئے حصے پر سیکیورٹی تعینات کردی ہے اور کہا ہے کہ دیوار اگلے چند گھنٹوں میں دوبارہ تعمیر کردی جائے گی