این اے 122 کا پولنگ ریکارڈ لاہور سے اسلام آباد روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 16 مارچ 2015 12:43

این اے 122 کا پولنگ ریکارڈ  لاہور سے اسلام آباد روانہ، سکیورٹی کے سخت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیا تھا، جس کے لیے لاہور سے این اے 122 کے پولنگ ریکارڈ کے 284 تھیلے آج لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں. ریکارڈ کی اسلام آباد منتقلی کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ریکارڈ کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر، پولیس اور عمران خان کے منتخب کردہ پی ٹی آئی کے نمائندے بھی موجود ہیں. پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا ریکارڈ نادرا ہیڈ کوارٹر لایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :