7ورلڈ کپ میچز کے بعد قومی ٹیم کے اوپنرز نے سنچری شراکت داری بنا ڈالی

پیر 16 مارچ 2015 12:53

7ورلڈ کپ میچز کے بعد قومی ٹیم کے اوپنرز نے سنچری شراکت داری بنا ڈالی
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں قومی ٹیم کے اوپنرز کا مسئلہ ممکنہ طور پر حل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں گرین شرٹس کے اوپنرز احمد شہزاداور سرفراز احمد نے 7ورلڈ کپ میچز کے بعد ٹیم کو 120رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ورلڈ کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل میں کامران اکمل اور محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 113رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر کے گرین شرٹس کو 10وکٹوں سے کامیابی دلوا کر سیمی فائنل تک رسائی دلوائی تھی۔

متعلقہ عنوان :