امید ہے نئی فلم ”آنر کلنگ“ شائقین کو ضرور پسند آئیگی‘ زارا شیخ

پیر 16 مارچ 2015 12:53

امید ہے نئی فلم ”آنر کلنگ“ شائقین کو ضرور پسند آئیگی‘ زارا شیخ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لالی وڈ اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ میری آنیوالی فلم ”آنر کلنگ“ ایک معیاری فلم ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ”آنر کلنگ“ رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ جو شائقین کو ضرور پسند آئیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فنکارون کے لئے نئی فلموں میں کام کرنے کے بہت مواقع ہیں اور نئی فلموں میں بہت سی نئی اداکارائیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی تو یقیناً مزید فلموں میں بھی کام کرنے کا سوچوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہماری انڈسٹری ماضی جیسا عروج حاصل کریگی

متعلقہ عنوان :