موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے‘ میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہا ہوں ‘مجھے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے

بالی ووڈ کے معروف موسیقار اور گلوکارشنکرمہا دیون کی بات چیت

پیر 16 مارچ 2015 13:00

موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے‘ میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف موسیقار اور گلوکارشنکرمہا دیون نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے پاکستانی ٹیلنٹ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ موسیقی کی دنیا میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ ماضی کے عظیم گائیکوں نے قوالی، غزل، کلاسیکل اورپلے بیک سنگنگ میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اوراب نوجوان نسل بھی آوازاورانداز میں اپنی مثال آپ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں کے میوزک میں استادنصرت فتح علی خاں نے جب سے قدم رکھا اس کے بعد توپھرباصلاحیت گلوکاروں نے اپنے مختلف انداز سے یہاں خوب کام کیا اورآج بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہا ہوں لیکن مجھے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ جب ہم بیرون ممالک میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے لیے جاتے ہیں تواکثرپاکستانی گلوکاروں اورسازندوں سے ملاقات ہوتی اوروہ سب کے سب اپنے کام میں انمول ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں کچھ نئے پراجیکٹس پرکام کرنے والا ہوں جس میں بھارتی نوجوان گلوکاروں کے ساتھ پاکستان سے بھی باصلاحیت گلوکاروں کی آوازوں میں گیت ریکارڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :