سونل چوہان کے گھر 40 لاکھ کا ڈاکہ

پیر 16 مارچ 2015 13:10

سونل چوہان کے گھر 40 لاکھ کا ڈاکہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل سونل چوہان کے گھر سے چور گزشتہ رات چالیس لاکھ روپے مالیت کا زیور اور نقدی لے اڑے۔ چوری ہونے والی اشیا میں سونل کا وہ تاج بھی شامل تھا جو انہیں 2005 میں مس ورلڈ ٹورازم کا مقابلہ جیتنے پر دیا گیا تھا۔ جس وقت سونل کے گھر چوری ہوئی، اس وقت گھر پر ان کی والدہ شیوانی چوہان اور بھابھی ستوتی چوہان دونوں ہی موجود نہ تھیں۔

دونوں خواتین بازار گئی ہوئی تھیں جبکہ سونل ان دنوں شوٹنگز کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

گھر لوٹنے پر انہیں دروازہ کھولنے میں ناکامی کا سامنا ہوا جس پر انہوں نے سیکیورٹی الارمز بجائے، جس پر محلے والے اکھٹا ہوئے تاہم قبل اس کے کہ گھر میں موجود چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا، وہ پچھلی جانب سے دیوار پھاند کے بھاگ گئے۔ سونل کے بھائی وکرم چوہان کے مطابق سونل کے تاج کے علاوہ ساڑھے تین لاکھ روپیہ کیش اور لاکھوں کی مالیت کی جیولری چور لے اڑے ہیں۔ اس واقعے کی پولیس کو ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے اور امید ہے کہ لوٹا گیا سامان واپس مل جائے گا کیونکہ اہل محلہ میں سے کچھ افراد نے چوروں کی شکلیں دیکھی تھیں۔