نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخو ا نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 16 مارچ 2015 13:15

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخو ا نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) 23 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے ایک گولڈاور پانچ براؤنز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ، پاکستان واپڈا نے پہلی ، آرمی نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود اورممبر قومی اسمبلی ملک پرویز نے انعامات تقسیم کئے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ 23 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پچاس پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ، واپڈا نے 195 پوائنٹس کے ساتھ پہلی آرمی نے سو پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد اسماعیل نے پچاس کلوگرام ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈل ، 60 کلوگرام میں خیال محمد ،67 کلوگرام میں اسرار خان،75 کلوگرام میں محمد علی ،84 میں عبدالله اور 84+ میں منیب الرحمان نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹیم ایونٹ میں بھی خیبرپختونخوا کے مراد خان، حسیب نذیر،منیب الرحمان،عبدالله،اور اسرار خان نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا ۔ خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر ایڈیشن آئی جی سپیشل برانچ شوکت حیات نے خیبرپختونخوا کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری خالد نور ، کوچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے محمد اسماعیل نے واپڈا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کھلاڑیوں کو سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں تو نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی میڈل جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہت ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاجائے گا ۔