احمد شہزاد اور سرفرا زاحمد نے اوپننگ کا مسئلہ حل کر دیا

پیر 16 مارچ 2015 13:19

احمد شہزاد اور سرفرا زاحمد نے اوپننگ کا مسئلہ حل کر دیا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء )قومی ٹیم کی نئی اوپننگ جوڑی احمد شہزاز اور سرفراز احمد نے بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء میں آئر لینڈ کے خلاف انتہائی اہم میچ میں دونوں بلے بازوں نے 238رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس کو 120رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا جس نے قومی ٹیم کی آئر لینڈ کے خلاف جیت میں بنیادی کر دار ادا کیا ۔ 24سالہ احمد شہزاد اور 27سالہ سرفراز احمد اب تک 5اننگز میں اوپن کر کے 341رنز جوڑ چکے ہیں جبکہ پی سی بی میں کچھ لوگوں کے راج دلارے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اکٹھے اوپننگ کر تے ہوئے 17اننگز میں 369رنز بنائے تھے ۔