ورلڈ کپ 2015: پاکستانی باؤلز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 16 مارچ 2015 13:38

ورلڈ کپ 2015: پاکستانی باؤلز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ 2015ء میں قومی ٹیم کے باؤلرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کے باؤلرز نے میگا ایونٹ میں بیٹنگ پاور پلے کے اوورز کے دوران محض 3.87رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیئے ہیں جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی باؤلنگ یونٹ کی جانب سے بہترین پرفارمنس ہے ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کا آتا ہے جس کے باؤلرز نے بیٹنگ پاور پلے میں 5.43کی اوسط سے رنز دیئے ہیں ۔