فرانس فری سٹائل سکیئرز ورلڈ کپ ، ویمنز ایونٹ میں امریکہ ، مینز ایونٹ میں فرانس

سرخرو

پیر 16 مارچ 2015 13:48

فرانس فری سٹائل سکیئرز ورلڈ کپ ، ویمنز ایونٹ میں امریکہ ، مینز ایونٹ ..

فرانس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) فرانس فری سٹائل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے شریک سکیئرز نے منفرد کرتب دکھا کر مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ ویمنز ایونٹ میں امریکہ جبکہ مینز ایونٹ میں میزبان ملک کے سکیئر نے میدان مارا۔

(جاری ہے)

فرانس میں فری سٹائل ورلڈ کپ سکئینگ کے دلچسپ مقابلوں میں خواتین نے بھی برفیلے ٹریک پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ امریکن سکیئر ہناہ کیرنی نے منفرد پرفارمنس کے باعث خواتین ایونٹ اپنے نام کیا۔ مردوں کے مقابلوں میں فرانسیسی فری سٹائل سکیئر اینتھونی بینا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکہ کے ٹام راؤلی دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ ٹیم ایونٹ میں کینیڈا کے سکیئرز نے نیشنز کپ اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :