کرس ہیرس کی بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ کوچ بننے میں دلچسپی

پیر 16 مارچ 2015 13:48

کرس ہیرس کی بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ کوچ بننے میں دلچسپی

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء )نیوزی لینڈ کے سابق آل راوٴنڈر کرس ہیرس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کوچنگ میں دلچسپی کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

کرس ہیرس بھارتی چینل میں ورلڈکپ کے تجزیے کے لیے دہلی میں موجود ہیں، کرس ہیرس کاکہناہے کہ مجھے کوچنگ کاتھوڑاساتجربہ ہے مجھے نہیں معلوم اگریہ خواب ہو لیکن میں چاہوں گا کہ ایک بہترین ٹیم سے فیلڈنگ کوچ ہی حیثیت سے منسلک ہوں،انھوں نے کہاکہ آج کل بہترین کوچ ہیں جو ہیڈکوچ،بولنگ کوچ یابیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن میں فیلڈنگ کوچ کے طورپر کام کرنا پسند کروں گا، ان کاکہناتھاکہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ میں مددکرنے کے لیے تیارہوں کیونکہ بھارتی ٹیم صرف فیلڈنگ میں کمزورہے جہاں بہتری کی ضرورت ہے۔