پی سی بی سے کسی عارضی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہا ،ترجمان

پیر 16 مارچ 2015 14:19

پی سی بی سے کسی عارضی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہا ،ترجمان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا راشد نے کہا ہے کہ پی سی بی سے کسی عارضی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اس مقصد کے لئے کسی نجی ایچ آر کمپنی کو ہائر کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں عارضی ملازمین کو بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ملازمت پر بھرتی کیا جاتا ہے اور ان کو بورڈ کے قانون کے مطابق ملازمت سے فارغ کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اندر کسی بھی قسم کی ڈاؤن سائزنگ نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی مقصد کے لئے کوئی نجی ایچ آر کمپنی کو ہائر کیا جا رہا ہے غیر ملکی دورہ پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ میں غیر ملکی دورہ کے لئے بجٹ مختص کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے لئے بورڈ کے اندر مالی نظم و نسب کا نظام موجود ہے جس کے مطابق غیر ملکی دورہ پر اخراجات کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :