قطر پاکستان میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے ،سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ‘ صقربن مبارک

پیر 16 مارچ 2015 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر صقربن مبارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، قطر کے امیر آئندہ ہفتے پاکستان کے دورہ پر آئیں گے اوراس موقع پر مختلف منصوبوں بارے تبادلہ خیال اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط بھی کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، قطر پاکستان میں امن ،ترقی اور خوشحال کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے ایل این جی لے کر اپنے توانائی کے بحران کو حل کر سکتا ہے اور اس سلسلہ میں ایل این جی کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے جس میں پاکستانی حکام سے مختلف منصوبوں بارے تبادلہ خیال کے علاوہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :