آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا

پیر 16 مارچ 2015 15:12

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18مارچ کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جس میں امپائر کے فرائض روڈ ٹکر اور نگل لونگ انجام دیں جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19مارچ کو میلبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ ایان گولڈ اور علیم ڈار سپروائز کریں گے جبکہ روشن ماہناما میچ ریفری ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 20مارچ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کمار دھرما سینا اور ماریس ایرسموس امپائر جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے، اسی طرح 21مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا چوتھا کوارٹر فائنل مقابلہ رچرڈ کیٹل برا اور بروس آکسفورڈ سپروائز کریں گے جبکہ کرس براڈ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :