لاہور : مظاہرین سے بچنے کے لیے کار سوار لڑکی نے مظاہرین کو کچل ڈالا

پیر 16 مارچ 2015 16:12

لاہور : مظاہرین سے بچنے کے لیے کار سوار لڑکی نے مظاہرین کو کچل ڈالا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : لاہور میں یوحنا آباد کے خلاف فیروز پورروڈ پر احتجاج جاری ہے مظاہرین سے بچنے کے لیے کار سوار ایک لڑکی نے راستے میں آنے والے تمام مظاہرین کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمی افراد کو مظاہرین اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال لے گئے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم پولیس گاڑی کی تلاش میں نکل گئی ہے. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آناً فاناً پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی ابتدائی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :