وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث فیصل آباد گوجرہ سیکشن کا افتتاح کرنے نہ جاسکے ‘قائمقام گورنر پنجاب نے افتتاح کیا

پیر 16 مارچ 2015 16:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف موسم کی خرابی کے باعث فیصل آباد گوجرہ سیکشن کا افتتاح کرنے نہ جاسکے ، ان کی جگہ قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو گوجرہ میں موٹروے ایم 4 کے فیصل آباد گوجرہ سیکشن کا افتتاح کرنا تھا تاہم موسم خرابی کی وجہ سے وہ گوجرہ نہ جاسکے ، ان کی جگہ قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال نے افتتاح کیا ۔