دہشت گردی کا ناسور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خطرہ ہے ‘ طارق جاوید
پیر 16 مارچ 2015 16:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کا اجلاس گزشتہ روز ادارے کے ہیڈ آفس میں چےئرمین طارق جاوید کی صدارت میں منعقد ہواجس میں وائس چےئرمین فرح طارق ،اسسٹنٹ وائس چےئرمین ا نعم سعید، جنرل سیکرٹری زبیر خان ، منیجنگ ڈائریکٹر اُم رقیہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز، ڈائریکٹر آئی ٹی فاطمہ سعید، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن عائشہ جاوید،ڈائریکٹر قرآنی ایجوکیشن مہوش مجید، ڈائریکٹر دستکاری کرن بشیر، ڈائریکٹر کوکنگ کرن طارق اور ڈائریکٹر ایونٹ آرگنائزر حنا مظفر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس کے شرکاء نے یوحنا آباد کے کیتھولک اور کرائسٹ چرچ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے چےئر مین طارق جاوید نے دہشت گردی کے ناسور کو ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکے ہیں،دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پاک فوج ، رینجر زاور پولیس کو ہی نہیں بلکہ اب پوری قوم کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ،فرقہ واریت ،نفرت اور عدم برداشت کو فروغ دینے والے عناصر کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.