گرجا گھر دھماکے،جائے وقوعہ سے ملنے والی مشکوک موٹر سائیکل کا سراغ لگا لیا گیا

پیر 16 مارچ 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے بعدجائے وقوعہ سے مشکوک موٹر سائیکل کا سراغ لگا لیا گیا ہے،موٹر سائیکل محمد نعیم نامی شخص کے زیر استعمال تھی جو گزشتہ روز سے لاپتہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد جائے وقوعو سے ملنے والا مشکوک موٹر سائیکل کا سراغ لگا لیا گیا ہے، یہ موٹر سائیکل محمد نعیم نامی شخص کے زیر استعمال تھی جو دلم سٹاپ پر شیشے کا کام کرتا ہے ،محمد نعیم گزشتہ بم دھماکوں والے دن یوحنا آباد کسی کے گھر شیشے لگانے گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے،دوسری جانب محمد نعیم کے بھائی محمد سلیم نے اپنے بھائی نعیم کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ نشتر ٹاؤن میں درج کرادی ،محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی محمد نعیم گزشتہ روز سے غائب ہے اور ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے موبائل فون بھی مسلسل بند جارہا ہے ،گھر میں سب لوگ پریشان ہیں ،پولیس نے بتایا کہ تفتیش ہو رہی ہے جلد محمد نعیم مل جائیگا۔

ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہے کہ دھماکوں کے بعد شہریوں کی جانب سے جلائے گئے دو افراد میں محمد نعیم بھی شامل تھا۔