سانحہ یوحناآباد پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے، اقلیتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے‘چیئرمین پیاف

پیر 16 مارچ 2015 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ تاجر برادری مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے ،یوحناآباد میں خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے ، موجودہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے،دہشت گردوں کی اس جنگ میں ہم سب ایک ہیں تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔

زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لئے کام کیا ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے تک پیچھا کرے گی اور ساڑھے18کڑوڑ عوام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت ذمہ داری کے ساتھ پورا کرے گی ۔انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :