مسجد مذہبی مقام نہیں ،کبھی بھی توڑی جاسکتی ہے،بی جے پی رہنما کی زہر افشانی

پیر 16 مارچ 2015 17:34

مسجد مذہبی مقام نہیں ،کبھی بھی توڑی جاسکتی ہے،بی جے پی رہنما کی زہر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء).. بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما سبرا مینم سوامی نے کہا ہے کہ مسجد مذہبی مقام نہیں ،کبھی بھی توڑی جاسکتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا مینم نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست آسام کے دار الحکومت گوہاٹی میں سبرا مینم نے کہا کہ مسجد مذہبی مقام نہیں ہوتے ،بلکہ یہ ایک معمولی عمارت ہوتی ہے،جسے کبھی بھی توڑا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما کے بیان کے خلاف آسام میں شدید احتجاج کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔