حکومت پنجاب نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ راجہ اشفاق سرور

پیر 16 مارچ 2015 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب سے اگلے چار سال کے دوران دو لاکھ سکلڈ اور سیمی سکلڈ ورکرز کو بیرون ملک بھیجا جائے گا-جس کے لئے حکومت پنجاب اور قطر کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں قطر ، ابو ظہبی ، دبئی اور انٹر نیشنل لیبر مارکیٹ کو ہنر مند ورک فورس کی فراہمی اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیتی کورسز بارے تیسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اراکین صوبائی اسمبلی سائرہ افتخار اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری لیبر عشرت علی ، ڈائریکٹر ایچ آر ایس گلوبل سید فخر احمد ، ڈاکٹر جاو ید گل کے علاوہ ٹیوٹا ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور پی ایس ڈی ایف سمیت تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی-راجہ اشفاق سرور نے اجلاس کو بتایا کہ قطر ، ابوظہبی اور دبئی کی حکومتوں نے اپنے انفراسٹرکچرخصوصاً کنسٹرکشن کے منصوبوں کے لئے پاکستانی ہنر مندوں اور ورکرز کی ڈیمانڈ کی ہے - انہوں نے کہا کہ سکلڈ ورکرز کی انٹر نیشنل لیبر مارکیٹ خاص طور پر قطر ، ابوظہبی اور دبئی کے لئے ایکسپورٹ کے امکانات بڑھانے کے لئے گورنمنٹ اورپرائیویٹ سیکٹر اگلے چار سال میں2 لاکھ سکلڈ اور سیمی سکلڈ ہنر مند وں کو تربیت فراہم کرے گی جس سے60 ارب روپے سے زائدسالانہ غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان آئے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے علاوہ ورکرز کے خاندان کے 20 لاکھ سے زائدافراد کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا -انہوں نے بتایا کہ قطر، ابوظہبی اور دبئی کی حکومتوں کو اپنے انفراسٹرکچر کے لئے کمپیوٹر آپریٹرز ،پیرا میڈکس، کارپینٹر،سٹیل فکسر،میسن، ویلڈرز ، ہیوی ڈیوٹی ڈرائیور، کرین آپریٹرز،مشین موٹر مکینکس، پلمبرز ، شاول آپریٹرز اور دیگر ہنر مند درکار ہیں جنہیں گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور لاہور کے خصوصی ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں میں اس مقصد کے لئے تربیت فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں صوبہ پنجاب کے ہنرمندوں اور ورکرز کی بیرون ملک لیبر مارکیٹ میں کھپت سے معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے وسیع مواقع میسرآئیں گے-راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ان تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک سمری جلد ہی منظوری کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف کوبھیجی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :