پاکستان علماء کونسل کا لاہور بم دھماکوں کیخلاف 20مارچ کو یوم یکجہتی پاکستان منانے کا اعلان ،سانحہ یوحنا آباد کی شدید مذمت ، بے گناہ انسانیت کا قتل کرنیوالوں ،ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں ‘ حافظ طاہر اشرفی سمیت دیگر مسالک اور مذاہب کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس
پیر 16 مارچ 2015 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) وطن عزیز پاکستان کے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین اور عوام گزشتہ روز لاہور یوحنا آباد میں چرچوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ انسانیت کا قتل کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہی ۔
اس موقع پرپاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد خان لغاری ،جمعیت اہلحدیث کے رہنماء ڈاکٹر عبد الغفور راشد ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما حافظ کاظم رضا،علامہ ایوب صفدر ،مولانا محمد مشتا ق لاہوری،مولانا عبد القیوم ،مولانا اشفاق پتافی ،مولانا حسین آزاد،قاری عبد الحکیم فادر جیمز چنن،فادر عنایت برنارڈ،،ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند ،سکھ رہنماء سردار شام سنگھ،پادری عمانوایل کھوکھر،فادر ندیم فرانسیس،بشپ سبطین شاہ،پادری شاہد معراج ،پادری ایلون سیموایل ،پادری سلیم اخترودیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.