حامد زمان نے این اے 118کے ووٹوں کے تصد یق نادرا سے کرانے کیلئے 11لاکھ 32ہزار 738روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کر ادیا

پیر 16 مارچ 2015 19:09

حامد زمان نے این اے 118کے ووٹوں کے تصد یق نادرا سے کرانے کیلئے 11لاکھ 32ہزار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے حامد زمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 118کے ووٹوں کے تصد یق نادرا سے کرانے کے لیے 11لاکھ 32ہزار 738روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے 118سے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان کی درخواست پر ووٹوں اورریکارڈ کی تصدیق نادرا سے کرانے کاحکم دیاتھا ۔ مطلوبہ رقم کا بینک ڈرافٹ ٹربیونل میں جمع ہونے کے بعد این اے 118کے ریکارڈ کی تحقیقات نادرا سے کرانے کا حکم دیدیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :