نئی ون ڈے رینکنگ ، 9ماہ سے پابندی کا شکار سعید اجمل کی بادشاہت برقرار

پیر 16 مارچ 2015 20:56

نئی ون ڈے رینکنگ ، 9ماہ سے پابندی کا شکار سعید اجمل کی بادشاہت برقرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء )آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں باؤلرز میں سعید اجمل اور بیٹنگ میں اے بی ڈیویلیئرز کی بادشاہت تاحال بر قرار ہے ۔ نئی بیٹنگ رینکنگ کے مطابق جنو بی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز 899ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلے ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا 861پوائنٹس لے کر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا 847پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔

بھارت کے ویرات کوہلی فہرست میں چوتھے ، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان 5ویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے ، بھارتی اوپنر شیکھر دھون 7ویں ، بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 8ویں ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل 9ویں اور آسٹریلیا ہی کے جارج بیلی 10ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کی بادشاہت تاحال بر قرار ہے ، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دوسرے ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے ، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن چوتھے ، جنو بی افریقہ کے عمران طاہر 5ویں ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 7ویں ، آسٹریلیا کے مچل جونسن 8ویں ، کیوی سپنر ڈینیئل ویٹوری 9ویں اور پروٹیز فاسٹ باؤلر مورنے مورکل 10ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈز کی فہرست میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان سرفہرست جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے ۔ اینجلو میتھیوز تیسرے جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا ، بھارت کا دوسرا اور جنو بی افریقہ کا تیسرا نمبر ہے ،فہرست میں پاکستان 7ویں نمبر پر موجود ہے ۔