صولت مرزا کے اہل خانہ آخری ملاقات کیلئے (کل) مچھ روانہ ہوگی ،ہمیں اطلاعات ملی ہیں ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں ،ویڈیو لنک پر بات کرائی جائیگی ،بیگم صولت مرزا
پیر 16 مارچ 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے اہل خانہ ان سے ملاقات کے لیے کل منگل کو علی الصبح مچھ جیل روانہ ہوں گے ۔ جہاں اس سے آخری ملاقات کرائی جائے گی ۔ صولت مرزا کو پھانسی 19 مارچ کو دی جائے گی ۔ قبل ازیں صولت مرزا کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ منگل کو سپریم کورٹ صولت مرزا کی پھانسی کی نظر ثانی کی اپیل کی سماعت کرے گا ۔
ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کا جائزہ لیں اور قانون کے مطابق اس پر فیصلہ جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہلخانہ کی تعداد 70 سے زائد ہے ۔ بلوچستان کے حالات خراب ہیں ۔(جاری ہے)
سکیورٹی خدشات ہیں ، جس کے باعث ہمیں مچھ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ صولت مرزا کو کراچی منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں کرائی جائے گی اور ویڈیو لنک پر اس سے بات کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے بیگم شاہد حامد سے بھی اپیل کی کہ وہ خدارا میڈیا کے سامنے آئیں اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کریں تاکہ میرا شوہر پھانسی چڑھنے سے بچ سکے ۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.