مریدکے ‘پانچویں جماعت کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ،شاہ جہاں کو جنات کا سایہ تھا انہوں نے ہی اس مارا ہے ‘ اہل خانہ

پیر 16 مارچ 2015 22:11

مریدکے ‘پانچویں جماعت کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ،شاہ جہاں ..

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء)مریدکے میں پانچویں جماعت کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شاہ جہاں کو جنات کا سایہ تھا انہوں نے ہی اس مارا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے کی آبادی قلعہ مسیتاں ہدوکی میں پانچویں کلاس کے طالب علم شاہ جہان گزشتہ روز پراسرر طورپر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شاہ جہاں پر کو جنات کا سایہ تھا جو اسے آئے روز تنگ کرتے تھے جسکی وجہ سے وہ سکول جاتے ہو ئے راستہ میں اورکبھی گھر میں اچانک بے ہوش ہو جاتا تھا کئی بابوں اور پیروں سے دم بھی کروایا جاتا رہا گزشتہ روز سب گھر والوں کی موجودگی میں شاہ جہاں نے شور برپا کر دیا اسکا گلا دبایا جارہا ہے دیکھتے ہی دیکھتے شاہ جہان والدین کے سامنے انکے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا 9سالہ شاہ جہاں کو نمازہ جانزہ کے بعد نزدیکی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔