سانحہ یوحنا آباد کے بعد سرکاری اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ اور دو مشتبہ افراد کو جلانے والے شر پسند روپوش ‘ ذرائع،حکومت کی ہدایت پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ویڈیو زاور فوٹیجز اکٹھا کرنیکا سلسلہ شروع کر دیا

پیر 16 مارچ 2015 22:16

سانحہ یوحنا آباد کے بعد سرکاری اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ اور دو مشتبہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) حکومت کی طرف سے سانحہ یوحنا آباد پر پر تشدد احتجاج اور دو مشتبہ افراد کو زندہ جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان واقعات میں ملوث افراد مبینہ طور پر روپوش ہو گئے ،حکومت کی ہدایت پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں نے میڈیا کے کیمرہ مینوں اور اپنے طور پر تیار کی جانے والی ویڈیوز اور فوٹیچز کو اکٹھا کرنے کا کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھی قرار دے کر مشتبہ افراد کو جلانے والے چار افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور انکی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ فوٹیج کے مطابق ایک شخص گاڑی سے پٹرول نکال کر لاتا ہے جبکہ دوسرا شخص دونوں پر پیٹرول چھڑکتا ہے اور اس موقع پر دو افراد مظاہرین کو اشتعال دلاتے ہیں ۔دوسری طرف میٹرو کے روٹ پر اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ کرنے ، پتھراؤ اور ڈنڈے برسا کر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کی بھی ویڈیوز اور فوٹیجز کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے جسکے بعد انکی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ان واقعات میں ملوث افراد کارروائی کی خبریں سامنے آنے کے بعد گھروں سے روپوش ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :