اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین اوگرا کی جبری رخصت کا حکم کالعدم قرار دے دیا،

منگل 17 مارچ 2015 11:07

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین اوگرا کی جبری رخصت کا حکم کالعدم قرار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین اوگرا کی جبری رخصت کو کالعدم قرار دے دیا ، تفصیلات کے مطابق پٹرولیم بحران کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے چئیر مین اوگرا کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری رخصت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چئیر مین اوگرا سعید احمد خان کو عہدے پر بحال کر دیا ہے.