سرفراز احمدنے جس طریقے سے بیٹنگ کی وہ متاثر کن ہے، وسیم اکرم

منگل 17 مارچ 2015 11:08

سرفراز احمدنے جس طریقے سے بیٹنگ کی وہ متاثر کن ہے، وسیم اکرم

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی صورت میں پاکستان کو ایک 'میچ ونر' مل گیا ہے۔ایک انٹرویو میں وسیم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمدنے جس طریقے سے بیٹنگ کی وہ متاثر کن ہے اور انہوں نے بتادیا ہے کہ وہ 50 اوورز بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز نے نہ صرف بہترین بلے بازی کی بلکہ زبردست وکٹ کیپنگ بھی کی۔

آئرلینڈ کے خلاف کارکردگی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل پرفارمنس تھی، اختتام میں تھوڑا سلو ہوگئے لیکن مجموعی طور پر کارکردگی بہترین تھی۔انہوں نے کہا کہ 2007 کے بعد سے کسی پاکستانی بلے باز نے ورلڈ کپ میں کوئی سنچری اسکور نہیں کی تھی اس لیے بھی سرفراز کی سنچری اہم تھی جس سے ناصرف ٹیم کا فائدہ ہوا بلکہ ان کے اپنے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ باوٴلرز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو میں ڈر رہا تھا کہ زیادہ رنز پڑگئے تو میچ پھنس جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور باوٴلرز نے بہترین گیند بازی کی۔سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اچھی ٹیم ضرور ہے تاہم کوارٹر فائنل میں زیادہ پریشر بھی آسٹریلیا ہی پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہ کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے پاس ہارنے کو کچھ نہیں اور آسٹریلیا کے پاس ہارنے کو سب کچھ ہے۔

متعلقہ عنوان :