ورلڈکپ گروپ میچزمیں سری لنکاکے کمارسنگاکارا 496 رنز بناکرکامیاب ترین بلے بازقرار

منگل 17 مارچ 2015 11:20

ورلڈکپ گروپ میچزمیں سری لنکاکے کمارسنگاکارا 496 رنز بناکرکامیاب ترین ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)ورلڈکپ گروپ میچزمیں سری لنکاکے کمارسنگاکارا 496 رنز بناکرکامیاب ترین بلے باز ثابت ہوئے۔ سنگاکارا نے لگاتارچارسنچریز کا ریکارڈ بھی بنایا۔ورلڈکپ گروپ میچوں کے اختتام پرکمارسنگاکارا چارسو چھیانوے رنز بناکرکامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔ سری لنکن بیٹسمین نے ایک ورلڈ کپ میں چارسنچریز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

زمبابوے کے برینڈن ٹیلر دو تھری فیگر اننگز کی بدولت چارسوتینتیس رنزبناکر دوسرے نمبر پررہے۔ جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزنے چارسوسترہ رنزاسکور کئے۔ جس میں ایک سوباسٹھ رنز کی طوفانی اننگ بھی شامل ہے۔ اننگ کے دوران ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کی تیزترین ففٹی،سنچری اورڈیڑھ سو رنزبنائے۔ سری لنکاکے تلکارتنے دلشان دوسنچریز سمیت تین سو پچیانوے رنزبناکرچوتھے نمبر پرہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے محمود اللہ نے ایک میچ کم کھیل کرتین سوچوالیس رنزبنائے۔ اورٹاپ پانچ میں شامل ہیں۔ زمبابوے کے سین ولیمز تین سوانتالیس، بھارت کے شیکھردھون تین سوسینتیس رنزبناکرچھٹے اورساتویں کامیاب بیٹسمیں ہیں۔ کپتان مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان کے تین سوسولہ رنز میں کوئی سنچری شامل نہیں۔لیکن انہوں نے سب سے زیادہ چارففٹیز بنائی ہیں۔ یواے ای کے شیمان انورتین سوگیارہ اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملا تین سوسات رنزبھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔